محمد آصف 'جادوگر' تھا، ہاشم آملہ نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Hashim Amla On Muhammad Asif
کیپشن: Hashim Amla On Muhammad Asif
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک سلطان اعوان:ہاشم آملہ نے محمد آصف کو اب تک کا سب سے 'تکنیکی' باؤلر قرار دے دیا۔

 بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جوہانسبرگ ٹیسٹ  میچ کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے ہاشم آملہ کا کہنا تھا کہ محمد آصف باؤلنگ کے جادوگر تھے،  آصف کا ہاتھ دیکھ کر یا گیند چھوڑنے کا طریقہ دیکھ کر اندازہ نہیں لگایا جاسکتا تھا کہ اگلی گیند وکٹوں میں آئے گی یا باہر جائے گی اگر میں گیند چھوڑتا تو وہ اندر آ کر آف سٹمپ اڑا دیتی اور اگر کھیلتا تھا تو گیند باہر نکلتی بیٹ کا کنارہ لگ جاتا۔

2010 میں بدنام زمانہ سپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بین الاقوامی کرکٹ سے پابندی عائد ہونے سے قبل آصف نے 23 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔

قبل ازیں انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز کیون پیٹرسن نے محمد آصف کی باؤلنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خیال میں دنیا بھر کے بہت سے بلے باز  محمد آصف پر پابندی لگنے پر خوش تھے، میں نے جتنے بھی باؤلرز کا سامنا کیا وہ سب سے بہتر تھا، مجھے اس کا سامنا کرتے ہوئے  کوئی اندازہ نہیں ہوتا تھا۔

جنوبی افریقہ کے ہی سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی محمد آصف کو سب کو مشکل ترین باؤلر قرار دیا تھا.

Malik Sultan Awan

Content Writer