ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم کی ڈارمہ سیریل ارتغرل غازی کی بانی ٹیم سے ملاقات

وزیرِ اعظم کی ڈارمہ سیریل ارتغرل غازی کی بانی ٹیم سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیرِ اعظم عمران خان نے معروف ترک ڈارمہ سیریل ارتغرل کی بانی ٹیم کی کمال تیکدین کی سربراہی میں ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے شرکت کی۔ ترک اور پاکستان کی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی ملاقات میں شریک تھیں۔  ملاقات میں ترکی اور پاکستان کے تعاون سے تحریکِ خلافت کے برصغیر سے تعلق رکھنے والے مشہور کرداد ترک لالہ پر مجوزہ ٹیلی ویژن سیریز پر تفصیلی گفتگو چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اجلاس کو ترک لالہ کے تحریک خلافت کیلئے اہم کردار اور ترکی میں انکی اہمیت کے بارے آگاہ کیا۔

شہریار آفریدی نے پاکستانی نوجوان نسل کو اپنے تاریخی ہیروز سے آگاہی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی،  کمال تیکدین نے وزیرِ اعظم کا پاکستان میں ترک ڈراموں کو نشر کرنے کا اقدام قابلِ ستائش قرار دیا۔   کمال تیکدین کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردگان کا ویژن ایک ہے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے اسکی نوجوان نسل کو اپنی تاریخ اور اپنی تقافت سے آگاہی ہونا نہایت ضروری ہے۔

 کمال تیکدین کا کہنا تھا کہ ہر سال 30 جون کو ترکی میں ترک لالہ کے احترام میں ان کا قومی دن منایا جاتا ہے۔ ترک لالہ پر بننے والی ٹیلی ویژن سیریز نہ صرف تحریکِ خلافت کے بارے نوجوانوں کو آگاہی دے گی سیریز ترکی اور پاکستان کے تعلقات میں نئے باب کا اضافہ کرے گی۔  پاکستان حکومت کے اس منصوبے میں تعاون سے انتہائی خوش ہے یہ تقافتی میدان میں دونوں ملکوں میں مماثلت کو اجاگر کرکے لوگوں کے تعلقات مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا.

اس موقع پر  وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے 80 کی دہائی تک پوری دنیا میں اپنی پہچان آپ تھے. پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو مقامی تقافت کے فروغ کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مغرب سے مرعوب نوجوان نسل کو اپنی اصل تقافت سے آگاہی دی جا سکے۔ ایسی معاشرتی برائیوں سے بچایا جا سکے جس سے ہمسایہ ممالک کی نئی نسل مغربی مواد نشر ہونے کی وجہ سے دوچار ہے۔ 

اگر پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری معیاری مقامی پیشکش نشر کرے تو نہ صرف یہ ترقی کرے گی بلکہ یہ نوجوان نسل کو سطحی اور گلیمرائزڈ نشری مواد کا متبادل فراہم کرے گی۔ جس کو پزیرائے ملے گی جیسا کہ ارتغرل کے معاملے میں دیکھنے میں آیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ برصغیر میں مسلمانوں کا اقتدار سنہری دور تھا مگر افسوس کہ نوجوان نسل کو اسکے بارے معلوم نہیں۔  کوشش کی جائے کہ اس سنہری دور پر فلم اور ڈرامہ بنا کر پراپوگینڈا کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے۔  وزیرِ اعظم نے منصوبے کو سراہتے ہوئے حکومت کے طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer