ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو نے اورنج لائن، میٹرو ٹرین کو آٹھ کروڑ سے زائد کا بل جاری کر دیا

لیسکو نے اورنج لائن، میٹرو ٹرین کو آٹھ کروڑ سے زائد کا بل جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: لیسکو نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو آٹھ کروڑ روپے سے زائد کا بل جاری کر دیا، اورنج لائن ٹرین نے ایک ماہ میں 35 لاکھ یونٹس بجلی پی گئی۔

 ذرائع نے بتایا کہ اورنج لائن ٹرین کو دو جی آئی ایس گرڈ سٹیشن بنا کر بجلی کی سپلائی دی جا رہی ہے، کمپنی کی جانب سے ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو دو اسٹیشن کی ریڈنگ لی جاتی ہے جس کے بعد بلنگ کی جاتی ہے۔

  اورنج لائن ٹرین نے اقبال ٹاون ڈویژن میں بائیس جبکہ باغبانپورہ ڈویژن میں تیرہ لاکھ یونٹس استعمال ہوئے جس کی وجہ سے آٹھ کروڑ پانچ لاکھ روپے کے بل جاری کئے گئے۔  لیسکو نے اورنج لائن ٹرین کے بلوں کی ادائیگی کے لئے اکیس جنوری تک تاریخ مقرر کر دی ہے،  ذرائع نے مزید بتایا کہ اورنج لائن ٹرین انتظامیہ نے گزشتہ ماہ بروقت بلوں کی ادائیگی کر دی تھی۔

واضح رہےکہا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں 2015ء کو شروع ہواتھا، اس پراجیکٹ کو مکمل ہونے میں پانچ سال لگے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر پہلا آزمائشی سفر گذشتہ برس 28 اکتوبر کو کیا گیا تھا جس کے بعد 6 نومبر کو لیسکو نے ٹرین کے دو پاور ہاؤسز کو بجلی کی سپلائی کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔ 

بعدازاں 25 اکتوبر2020  کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کیا، جس کے بعد سے لاہوری اورنج لائن ٹرین پر سفر کر رہے ہیں،  ٹرین کے 27.1 کلو میٹر کے فاصلے میں مجموعی طور پر 26 ریلوے سٹیشن واقع ہیں، جن پر ہر ٹرین کا 40 سیکنڈ کے لئے سٹاپ دیا گیا ۔
 

 

       

Shazia Bashir

Content Writer