ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دائرہ کار میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا، جبکہ اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران کی تعیناتی کی جائے گی۔

کم ریونیو والے شعبوں کی ٹیکس وصولیوں میں بہتری کیلئے افسران کو ٹاسک دیے جائیں گے۔

اس حوالے سے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

معظم اقبال سپرا نے کہا کہ ڈویژنل سطح سے ضلعی سطح تک انفورسمنٹ اور مانیٹرنگ کے نظام کو مزید فعال کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین پی آر اے نے ہدایت کی کہ ٹیکس ادائیگی میں جعلسازی کے خلاف مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔