ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم کے استعفوں سے حکومت نہیں جائے گی :گورنر پنجاب

پی ڈی ایم کے استعفوں سے حکومت نہیں جائے گی :گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : گورنر پنجاب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی ملاقات، گورنر چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے استعفوں سے حکومت نہیں ان کی اپنی اسمبلی رکنیت ختم ہوگی، 2023 تک جنوری فروری مارچ آتے رہیں گے حکومت قائم رہے گی۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے گورنر چودھری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر سیاسی اور حکومتی امور پر بات چیت کی گئی، گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شفاف اور بلاتفریق احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، موجودہ حکومت ملک میں شفافیت اور میرٹ کو حقیقی معنوں میں یقینی بنا رہی ہے، مسائل کا حل مذاکرات ہیں لانگ مارچ اور دھرنے نہیں، عوام اپوزیشن نہیں حکومت کے ملکی ترقی کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کی ذمہ داری حکومت ہر صورت پوری کرے گی، پاکستان آج کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے جو مخالفین کو برداشت نہیں ہورہا، جبکہ شہباز گل کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے اور شفاف احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں گے نہ ہی 2023سے پہلے الیکشن ہوں گے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈہ ملکی وقومی مفادات کا تحفظ نہیں صرف اپنا آپ بچاؤ ہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer