( سٹی 42 ) پی پی ایس سی پرچہ سکینڈل پر امیدواروں کی ہڑتال کی کال، کمیشن نے انٹرویو شیڈول ملتوی کردیا۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 11 جنوری کے شیڈول انٹرویو منسوخ کردیئے۔ ذرائع کے مطابق پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کو بذریعہ ای میل اور ایس ایم ایس آگاہ کردیا ہے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر، لیکچرر انگریزی میل، لیکچرر انگریز فی میل اور لیکچرر ہسٹری فی میل کے انٹرویو شیڈول تھے، امیدواروں کے انٹرویو کی نئی تاریخ بارے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے پبلک سروس کمیشن نے 11 جنوری سے 15 جنوری تک انٹرویو کا شیڈول جاری کیا تھا۔ امیدواروں نے انٹرویو کے روز احتجاج کی کال دی تھی۔انکا کہنا تھا کہ ملزمان نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، اسسٹنٹ پنجاب پولیس سمیت مختلف پرچے لیک کرنے کا بیان دیا۔ تمام لیک پرچوں کو دوبارہ سے لیا جائے اور کمیشن فوری طور پر انٹرویو شیڈول منسوخ کرے۔