چھوٹے بڑے شہروں کی صفائی کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

چھوٹے بڑے شہروں کی صفائی کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر :پنجاب کے تمام واٹراینڈ سینی ٹیشن اتھارٹیز کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا فیصلہ، محکمہ خزانہ نے واسا کیلئے بزنس پلان کی منظوری دیدی۔


پنجاب حکومت نے صوبے کے اہم شہروں میں فعال واٹراینڈ سینی ٹیشن اتھارٹیز کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نےصوبے میں فعال پانچوں واسا ز کا بزنس پلان منظور کر لیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے واسا حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی آمدن کے ذرائع خود پیدا کریں، محکمہ خزانہ نے پانچوں واسا کو اپنے ٹیرف بڑھانےکی بھی اجازت دے دی ہے۔

واسا حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ تین سال کے اندر اندر اپنے ذرائع آمد ن پیدا کرلیں، تین سال کے بعد واسا کو دی جانیوالی سبسڈی بند کر دی جائے گی۔ محکمہ خزانہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ واسا پانی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگوں کا سلسلہ بھی روکےتاکہ ریونیو کا نظام بہتر ہو سکے۔

یاد رہے سٹی 42 کی مہم کے بعد  لاہور  شہر کی اہم شاہراہیں کچرا کنڈی میں تبدیل، انتظامیہ نے صفائی آپریشن کیلئے پرائیویٹ مشینری کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایل ڈبلیوایم سی شہر کی صفائی کیلئے پرائیویٹ کنٹریکٹرز کی مدد لے گا جس کیلئے ٹینڈ رنوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ مشینری کی فراہمی کیلئے بڈزآج جمع کروائی جا رہی ہیں، شہر کی صفائی کیلئے نو زون میں 23 ایکسکویٹر اور 79 ڈمپرز کو چالیس روز کیلئے کوڑا اُٹھانے کیلئے لیا جائیگا۔


راوی زون دو ایکسکویٹر آٹھ ڈمپر چالیس روز کیلئے ایک کروڑ 75 لاکھ میں لیے جائیں گے۔ اقبال زون کیلئے چار ایکسکویٹر اور 14 ڈمپرز تین کروڑ 80 لاکھ  میں اور نشتر زون کیلئے 3 ایکسکویٹراور 11 ڈمپرز دو کروڑ 90 لاکھ میں لیے جائیں گے۔ سمن آباد کیلئے تین ایکسکویٹر اور نو ڈمپرز دو کروڑ میں لیے جائیں گے، داتا زون کیلئے دو ایکسکویٹراور چھ  ڈمپر ایک کروڑ 54 لاکھ میں لیے جائیں گے۔ شالیمار زون کیلئے دوایکسکویٹر اور نو ڈمپرز، گلبرگ زون کیلئےتین ایکسکویٹر اور نو ڈمپرز، عزیز بھٹی زون کیلئےدو ایکسکویٹر اور چھ ڈمپر کرائے پر لیے جائیں گے جبکہ واہگہ زون کیلئے دو ایکسکویٹر اور سات ڈمپرز لیے جائیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer