ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 6 میں بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہوگئی

پی ایس ایل 6 میں بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پی ایس ایل 6 میں بڑے غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہوگئی ۔

پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سے 22 مارچ کے درمیان کھیلا جانا ہے اور اس دوران تقریبا ہر ٹیم انٹرنیشنل سیریز میں مصروف ہو گی جس کی وجہ سے متعدد ٹاپ پلیئرز پوری پی ایس ایل کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی تاریخوں سے جو سیریز متصادم ہیں ان میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز، انگلینڈ کا دورہ انڈیا، بنگلا دیش کا دورہ نیوزی لینڈ، سری لنکا کا دورہ ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی زمبابوے سے سیریز شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پلاٹینم کیٹیگری کے پلیئرز میں سے اکثر لیگ کے تمام میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے یا ان کی دستیابی ٹیم کی سیریز اور ٹیموں میں ان کی شمولیت سے مشروط ہو گی۔

ایسی صورتحال میں امکان ہے کہ ٹیمیں دستیاب وسائل اور ریٹینشن پر زیادہ انحصار کریں گی، ہر ٹیم مجموعی طور پر 8 کھلاڑیوں کو برقرر رکھ سکتی ہے۔ایسی صورتحال میں ڈیل اسٹین، رائلی روسو، عمران طاہر، ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ملر، مورنے مورکل، کرس گیل، کولن انگرم، کرس لین، کارلوس بریتھ ویٹ، سندیپ لمی چانی وہ پلاٹینم پلیئرز ہیں جوپی ایس ایل کے دوران ٹیموں کو مکمل طور پر دستیاب ہوں گے۔

افغانستان کے راشد خان، محمد نبی، اور مجیب الرحمان کی دستیابی زمبابوے اور افغانستان کے درمیان سیریز سے مشروط ہے، یہ سیریز فروری میں کھیلی جانی ہے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور معین علی بھارت سے شیڈول سیریز کی وجہ سے جزوی طور پر ہی دستیاب ہوں گے جبکہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کی وجہ سے اڈانا اور تھسارا پریرا کی مکمل دستیابی پر سوالیہ نشان ہے، براوو بھی اس ہی سیریز میں مصروف ہو سکتے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ریسی وین ڈر ڈسن کی مکمل دستیابی پر بھی ایک سوالیہ نشان  ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer