ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن جوئے کا شبہ: کرکٹر محمد رضوان سے این سی سی آئی اے کے سوالات سامنے آگئے

آن لائن جوئے کا شبہ: کرکٹر محمد رضوان سے این سی سی آئی اے کے سوالات سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی کرکٹر محمد رضوان سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) کے پوچھے گئے سوالات پر مشتمل پانچ صفحات کا سوالنامہ سامنے آگیا۔

این سی سی آئی اے نے محمد رضوان سے آمدن، اخراجات، جائیداد، بینک اکاؤنٹس اور سفری تفصیلات کے علاوہ آن لائن جوئے سے تعلق کے بارے میں بھی معلومات طلب کی ہیں ایجنسی کے نوٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ میں آن لائن جوئے سے متعلق انکوائری جاری ہے اور اس سلسلے میں محمد رضوان کا بیان ریکارڈ کرنا مطلوب ہے۔

سوالنامے میں گزشتہ پانچ سال کے دوران تنخواہ، دیگر ذرائع آمدن، کرائے سے حاصل ہونے والی رقم، جائیداد کی خرید و فروخت اور بینک میں موجود رقوم کی تفصیلات مانگی گئی ہیں  محمد رضوان سے بینک کی رقوم پر حاصل ہونے والے منافع، گھریلو و تعلیمی اخراجات، وراثتی جائیداد، اندرون ملک سفر اور بین الاقوامی دوروں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ پانچ سال کے دوران کسی سے قرض لینے کی صورت میں اس کی تفصیلات اور گزشتہ 10 سال کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی معلومات بھی مانگی گئی ہیں  محمد رضوان کو پہلے انکوائری کے لیے طلب کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں سوالنامہ دے کر دوبارہ پیش ہونے کا کہا گیا۔

محمد رضوان نے این سی سی آئی اے کے سامنے پیش ہونے کے بجائے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور طلبی روکنے کی درخواست کی، تاہم عدالت نے آج درخواست خارج کردی۔

سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کی جانب سے پانچ صفحات پر مشتمل سوالنامہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے حقائق چھپانے کی صورت میں محمد رضوان کو جرمانے کی وارننگ بھی دی۔

این سی سی آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائے گا کہ محمد رضوان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ نہیں ہے۔