ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی سی حملہ کیس، وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان صلح ہوگئی

پی آئی سی حملہ کیس، وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان صلح ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) پی آئی سی حملہ کیس، وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان صلح ہوگئی، واقعہ میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی جاری رکھنے اور جاں بحق ہونیوالے مریضوں کی یاد میں بنائے گئے چبوترے پر وکلاء کیخلاف درج تحریر ختم کرنے پر اتفاق ہوگیا۔    

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وکلاء رہنماؤں اور ڈاکٹروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ وکلاء نمائندوں میں صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری، سابق وائس چئیرمین پنجاب بارچوہدری شاہنواز اسماعیل گجر، صدر لاہور بارعاصم چیمہ اور سابق صدر ہائیکورٹ بار اصغر گل شریک ہوئے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر امیر اور ڈاکٹر ذیشان سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشن، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن بھی موجود تھے وکلاء اور ڈاکٹرز کے نمائندوں نے اس بات بار اتفاق کیا کہ پی آئی سی واقعہ میں جو افراد ذمہ دار ہیں ان کے خلاف درج مقدمات کی کارروائی قانون کے مطابق جاری رکھی جائے۔

وکلاء اور ڈاکٹرز نمائندوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پی آئی سی میں جاں بحق ہونے والے مریضوں کی یاد میں بنائے گئے چبوترے پر وکلاء کے خلاف درج تحریرختم کرکے وہاں قرآنی آیات ’’اللہ کی رسی کومضبوطی سے تھامے رکھو‘‘ تحریرکی جائے۔

وکلاء رہنما کل ہائیکورٹ بار میں پی آئی سی واقعہ پر ہونیوالی صلح کے حوالے سے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔