چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ، الوادعی تقریبات کی تیاریاں مکمل

چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ، الوادعی تقریبات کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس پاکستان کی 17 جنوری کو ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوادعی تقریبات کی تیاریاں مکمل، لاہور ہائیکورٹ بار 11 جنوری کو چیف جسٹس پاکستان کے اعزاز میں الوادعی عشائیہ دے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے 11 جنوری جمعہ کے روز چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو الوادعی عشائیہ جبکہ نامزد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو استقبالیہ دینے کا پروگرام بنایا ہے، لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کی جانب سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ بار کے تمام ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تقریب میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار، نامزد چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید شیخ، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس اعجاز الحسن شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان سمیت عدالت عالیہ کے دیگر ججز بھی شریک ہونگے، تقریب میں پاکستان بار، پنجاب بار، سپریم بار، ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے وکلاء کی بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔