(رانا آذر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون 2025-26 کا فائنل کل سے واپڈا اور ایس این جی پی ایل کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ،ٹورنامنٹ کا فائنل ٹیپ میڈ پر لائیو سٹریم اور پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے5 روزہ میچ میں ایس این جی پی ایل کی کپتانی محمد رضوان جبکہ واپڈا کی قیادت خالد عثمان کریں گے ۔ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم ٹرافی اور75لاکھ روپے انعام دیا جائیگا جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 40 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔ٹورنامنٹ کا فائنل ٹیپ میڈ پر لائیو سٹریم جبکہ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔
ایس این جی پی ایل کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھا کر فائنل میں جگہ بنائی،ہمیں واپڈا کے خلاف جیتنے کے لیے اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔ہمارے پاس تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے۔
واپڈا کے کپتان خالد عثمان نےکہا ہےکہ ایس این جی پی ایل کو لیگ سٹیج میں ہرایا تھا، فائنل میں بھی اچھا مقابلہ ہوگا۔