ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینئر سول جج نوکری سے فارغ

 ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سینئر سول جج نوکری سے فارغ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پشاورہائیکورٹ نے  ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مردان میں سینئر سول جج نوکری سے فارغ کردیا۔

 پشاور ہائیکورٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیے کے مطابق سینئر سول جج اعجاز الحق اعوان نے دورانِ ملازمت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

 ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ملزم افسر نے شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

 دورانِ کارروائی ملزم افسر کے خلاف جرم اور الزامات ثابت ہوئے، جرم ثابت ہونے پر ملزم افسر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔