سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں

 سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان سمیت جنوبی وسطی ایشائی ممالک میں زلزلے کی پیشگوئیاں گردش کرنے لگیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے پاکستان میں زلزلے سے متعلق پیش گوئیوں کو مسترد کردی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ترکیہ، پاکستان کی فالٹ لائنز میں کوئی مماثلت نہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش زلزلے سے متعلق پیشنگوئیوں کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں، پاکستان کا اپنا اسٹیٹ آف دی آرٹ مانیٹرنگ سسٹم ہے جو ترکیہ، شام کی صورتحال اور آفٹر شاکس مانیٹر کررہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی دوتہائی آبادی فالٹ لائن پر ہے، 2005ء اور 2013ء میں انہی فالٹ لائنز پر زلزلے آئے تھے جس کے باعث شدید جانی و مالی نقصان برداشت کرنا پڑا تھا، پاکستان میں کشمیر، شمالی علاقہ جات، بلوچستان، سبی سمیت نارتھ، ایسٹ زون فالٹ لائنز پر ہیں۔

دوسری جانب تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکیہ میں 4300 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کی وجہ سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد۔ آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق شام میں 1444 اور ترکیہ میں 2921 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسپتال منتقل کیے گئے اور ملبے سے مزید نکلنے والے زخمیوں کی تعداد بھی ہزاروں میں بتائی جا رہی ہے۔