ترکیہ میں زلزلے سے قبل بے چین پرندوں کے پھڑپھڑانے کی ویڈیو وائرل

 ترکیہ میں زلزلے سے قبل بے چین پرندوں کے پھڑپھڑانے کی ویڈیو وائرل
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 3700 سے زائد عمارتیں گرنے سے متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے جنہیں نکالنے کے لیےریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ترکیہ میں زلزلے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی دردناک اور دل دہلادینے والی ویڈیوز سامنے آرہی ہیں جن میں کہیں عمارتوں کو زمین بوس ہوتے تو کہیں ملبے میں پھنسے افراد کو مدد کیلئے پکارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر ترکیہ میں زلزلے سے قبل کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں آسمان پر علی الصبح   پرندوں کو بے چین سی کیفیت میں ادھر سے ادھر  پھڑپھڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پرندوں کے غیر معمولی رویے کے حوالے سے شیئر کی جانے والی وائرل ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے یہ ویڈیو پیر کے روز آنے  والے زلزلے  سے پہلے کی ہے۔