ارطغرل سیریز کے اختتام پر اب پی ٹی وی کونسا ترک ڈرامہ دکھائے گا؟

ارطغرل سیریز کے اختتام پر اب پی ٹی وی کونسا ترک ڈرامہ دکھائے گا؟
کیپشن: Dirilis: Ertugrul
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی وی پر گزشتہ شب شہرہ آفاق ترک سیریز 'ارطغرل غازی' کے پانچویں سیزن کی آخری قسط نشر کی گئی جس کے بعد پی ٹی وی نے ایک اور ترک ڈرامہ نشر کرنے ک اعلان کیا ہے۔

پی ٹی وی کی جانب سے ناظرین کے لیے ارطغرل غازی ڈرامے کی جگہ اب ایک اور ترک ڈرامہ نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا نام 'پایہ تخت، سلطان عبدالحمید' ہے، اس ڈرامے کا آغاز 9 فروری بروز بدھ سے ہوگا۔

پایہ تخت، سلطان عبدالحمید ہر بدھ سے اتوار کی شب 7:55 پر نشر کیا جائے گا۔پایہ تخت عبدالحمید میں 1876 سے 1909 تک عثمانی سلطنت کے سلطان رہنے والے سلطان عبدالحمید دوئم کی زندگی کے نشیب و فراز دکھائے گئے ہیں، انہیں عثمانی سلطنت کا آخری بااختیار سلطان بھی کہا جاتا ہے۔ڈرامے میں ان کے عہد کے آخری 13 برسوں کی کہانی بیان کی گئی ہے، سیریز میں یورپی ممالک اور یہودیوں کی سازشوں کو دکھایا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر