وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو نیا ٹاسک مل گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو نیا ٹاسک مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو نیا ٹاسک مل گیا۔

پی ٹی اور اتحادیوں کے تعلقات کچھ دنوں سے غیر یقینی کا شکار ہیں،اپوزیشن کو امید ہے حکومت آج ٹوٹی کہ کل۔میڈیا پر ایسی ہی خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں۔پی ٹی آئی کے پنجاب میں مسلم لیگ ق،وفاق میں ایم کیو ایم، بلوچستان میں بی این پی مینگل کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں،حکومت کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے ہمارے ساتھ کیے گئے وعدوں کی اہمیت نہیں،کسی بھی وعدے پر عمل نہیں کیا۔

چند روز پہلے  وفاقی وزیر شفقت محمود ںے چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ، اس ملاقات میں دونوں جماعتوں میں معاملات طے نہ پاسکے،ق لیگ نے نئی کمیٹی سے مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تھا، شفقت محمود نے تفصیلات سے حکومتی کمیٹی و دیگر اراکین کو آگاہ کر دیا ۔شفقت محمود نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو مسلم لیگ ق کے مؤقف سے آگاہ کر دیا۔

اتحادیوں کےساتھ تحریک انصاف حکومت کےتعلقات میں بہتری لانے کےلیےوزیراعظم  عمران خان ے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کومسلم لیگ ق کے قائدین سےملاقات کا ٹاسک دیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدارآ ئندہ چند گھنٹوں میں سپیکر اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سےملاقات کریں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلےمیں وزیراعظم کمیٹی اراکین سےخود رابطے میں رہیں گے۔

واضح رہےکہ وزیراعلی پنجاب مسلم لیگ ق سے مذاکرات کےلیےبنائی گئی تیسری کمیٹی کےرکن ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین بھی آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے،ملاقات کے بعد جہانگیرترین بھی اتحادیوں کو منانے کےلیےدوبارہ متحرک ہونگے۔

یاد رہے پی ٹی آئی  سے اتحادیوں کی ناراضگی کا فائدہ اٹھانے کیلئے اپوزیشن بھی سرگرم ہے،مسلم لیگ ن چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش بھی کرچکی ہے،جس کا سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ذکر بھی کیا،مسلم لیگ ن کے کچھ ارکان بھی اس حوالے سے تصدیق کرچکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer