وزیراعظم پائیداری اہداف پروگرام کی 3 ہزار 788 سکیمیں مکمل نہ ہوسکیں

وزیراعظم پائیداری اہداف پروگرام کی 3 ہزار 788 سکیمیں مکمل نہ ہوسکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی عباس ) ضلع حکومتوں کے اختیارات کیلئے شور شرابہ مگر کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی، وزیراعظم پائیداری اہداف پروگرام کی 3 ہزار 788 سکیمیں تاحال نامکمل، 10 ارب مالیت کی سکیمیں مدت گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہ کی جاسکیں، 12 کروڑ روپے کے فنڈز ضائع ہوگئے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی گئی۔

وزیراعظم پائیداری اہداف پروگرام کے تحت 32 منصوبوں کی تکمیل کا ہدف دیا گیا تھا جس میں 10 سے زائد پروگرام تاحال نا مکمل ہیں، 12 کروڑ روپے فنڈز استعمال نہ کرنے سے ضلع حکومت فنڈز ضائع کرچکی ہے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق شہر سمیت پنجاب بھر میں ضلع حکومتوں کی غفلت سے 3 ہزار سات سو اٹھاسی منصوبے تاحال نا مکمل ہیں۔

مالی سال 17-2016 اور 18-2017 میں سابق دور حکومت میں شروع ہونے والے وزیراعظم پائیداری ہدف پروگرام کیلئے پنجاب کی ضلع حکومتوں کو 60 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کا اجرا کیا گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر مذکورہ منصوبے پر آڈٹ کا حکم دیا گیا جس میں پنجاب کی ضلع حکومتوں کی نااہلی اور غفلت سے 3 ہزار سے زائد کے منصوبے ابھی مکمل ہی نہیں ہو سکے۔

حکام کے مطابق اس پروگرام کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پی ایم ایس ڈی جی پروگرام کے تحت مکمل ہونا تھے۔