شرح سود بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ، سرمایہ کاری متاثر ہوگی: خرم الیاس

شرح سود بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ، سرمایہ کاری متاثر ہوگی: خرم الیاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) اسٹیٹ بنک کی جانب سے شرح سود میں اضافے پر لاہور ٹاون شپ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے چئیرمین میاں خرم الیاس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح سود میں اضافے سے جہاں مہنگائی میں اضافہ ہوگا وہیں نئی سرمایہ کاری بھی متاثر ہوگی۔

قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں لاہور ٹاون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد کیا گیا،  اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے چئیرمین میاں خرم الیاس نے کی جبکہ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چئیرمین حافظ عمران، وائس چئیرمین مہوش احمد، چودھری ظہیر بھٹہ، اعظم چودھری، نصراللہ مغل، عبداللہ مغل سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 اس موقع پر میاں خرم الیاس کا کہنا تھا کہ شرح سود میں اضافہ نئی سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹ ہے کیونکہ شرح سود میں اضافہ سے نئی انویسٹمنٹ متاثر ہوگی اور سرمایہ کار تجارتی سرگرمیوں کی بجائے محفوظ منافع کےلئے بینکوں میں رکھنے کو ترجیح دی جائے گی۔  میاں خرم الیاس نے کہا کہ شرح سود میں مسلسل اضافہ کے باعث اس کی شرح بڑھ کر10.5فیصد ہوگئی ہے۔ شرح سود میں اضافہ سے بنکوں کے ڈیپازٹ میں تو اضافہ ہورہا ہے۔

لیکن اس کے باعث صنعتی ترقی میں کمی واقع ہو گی کیونکہ شرح سود میں اضافہ سے صنعتی مقاصد کے لیے قرضوں میں خودبخود اضافہ ہوگیا ہے جس سے صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں اور ان کے قرضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔  انکا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ صنعتکاروں کی سہولت کے لئے اور صنعتوں کی بحالی کے لئے ایسے اقدامات کرے کہ جس سے صنعتکاروں کو سہولت ملے اور ملک میں صنعتکاری ہو سکے۔

Shazia Bashir

Content Writer