امتحانات کے قوانین کی پیروی نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا نوٹس

امتحانات کے قوانین کی پیروی نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) نگران عملہ کیجانب سے پیک امتحانات کے قوانین کی پیروی نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا نوٹس، امتحانی عملہ کو دوران امتحان موبائل فون استعمال کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزیمنیشن کمیشن کے تحت ہونے والے پانچویں جماعت کے امتحان میں تعینات عملہ کیجانب سے امتحانی قوانین کی پیروی نہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹس لیا۔  کنٹرولرامتحانات شفقت حبیب نے امتحانی عملہ کو دوران امتحان موبائل فون استعمال کرنے سے روک دیا جبکہ سوالیہ پیپرز کا بنڈل امتحان شروع ہونے سے پہلے نہ کھولنے کے احکامات بھی جاری کردئیے۔

 ریزیڈنٹ انسپکٹر حل شدہ پیپرز اپنی نگرانی میں پیک کرائیں گے، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے عملہ کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کیجائے گی۔

Shazia Bashir

Content Writer