ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی کھلاڑی بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے

پاکستانی کھلاڑی بگ بیش لیگ کیلئے آسٹریلیا پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے آغاز سے قبل پاکستانی کھلاڑیوں کی آمد شروع ہوگئی۔

حسن علی، شاداب خان اور محمد رضوان آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں، حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز، شاداب خان سڈنی تھنڈرز جبکہ محمد رضوان میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق حارث رؤف اور بابراعظم لندن میں پی ایس ایل روڈ شو میں شرکت کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کا باضابطہ آغاز 14 دسمبر سے ہو رہا ہے۔