ویب ڈیسک:معروف یو ٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے 100 دن کی خاموشی توڑنے کا اعلان کر دیا۔
انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ 100 روز تک ایک بھی لفظ نہ بولنے کے بعد آج شام 6 بجے میں اپنی خاموشی توڑ دوں گا، ڈکی بھائی نے کہاکہ ان کا پیغام ایسا ہو گا جو لوگ بھول نہیں پائیں گے۔

وہ حال ہی میں جوا کھیلنے والی ایپس کے کیس میں گرفتار ہوئے تھے اور بعد میں ضمانت پر رہا ہوئے، انہیں 17 اگست 2025 کو لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بیرونِ ملک جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے وہ مکمل خاموش تھے اور اس دوران کسی پلیٹ فارم پر کوئی بیان نہیں دیا، انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میرا پیغام آپ نہیں بھولیں گے‘‘
پوسٹ کے سامنے آتے ہی ان کے چاہنے والے اور سوشل میڈیا صارفین بے چین نظر آرہے ہیں کی آخر تین ماہ خاموش رہنے کے بعد ڈکی بھائی کیا پیغام دینگے۔
مداحوں میں اس بات کو لے کر خاصی دلچسپی ہے کہ وہ اتنے طویل وقفے کے بعد کیا بیان دینے والے ہیں کیونکہ رہائی کے بعد سے وہ نہ سوشل میڈیا پر سرگرم تھے اور نہ ہی کسی ویڈیو میں سامنے آئے۔