ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترکیہ پاکستان میں جنگی ڈرونز تیار کرنے کی فیکٹری بنانے کیلئے تیار

ترکیہ پاکستان میں جنگی ڈرونز تیار کرنے کی فیکٹری بنانے کیلئے تیار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

برادر اسلامی ملک ترکیہ نے پاکستان میں جنگی ڈرونز تیار کرنے کی فیکٹری بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔

 بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ پاکستان کو اپنے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں بھی شامل کرنا چاہتا ہے۔

  منصوبے کے تحت سٹیلتھ اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے ڈرون کے پرزے پاکستان برآمد ہوں گے جہاں انہیں جوڑا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکیہ مشترکہ پیداواری معاہدے کے تحت پاکستانی بحریہ کیلئے جنگی جہازوں کی تیاری پر بھی کام کر رہا ہے، ترکیہ نے پاکستان کے درجنوں ایف 16 طیاروں کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔