اختر لاوا، لاہور دا پاوا پر شیر نے حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

اختر لاوا، لاہور دا پاوا پر شیر نے حملہ کردیا، ویڈیو وائرل
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سوشل میڈیا ایسی دنیا ہے جہاں آپ کی کوئی بھی حرکت فیورٹ ہوکر دنیا بھر میں وائرل ہوسکتی ہے،یہاں آپ اُوٹ پٹانگ حرکتیں کرکے بھی دادِ تحسین حاصل کر سکتے ہیں،ایسا ہی ایک ٹک ٹاکر اختر لاوا صرف ایک نعرے سے مشہورہو گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آج کل وائرل ویڈیوز کا سلسلہ ایسا شروع ہوا ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے، جہاں پاکستانیوں سمیت بھارتی بھی ابھی ’میرا دل یہ پکارے آ جا‘ کے سحر میں مبتلا ہیں وہیں ایک اور ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا ۔

اس ویڈیو میں ایک بڑی عمر کے فرد کو جوشیلے انداز میں خود کا تعارف منفرد ڈائیلاگ ’ لاہور دا پاوا، اختر لاوا‘ کا نعرہ لگا کر کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، لاہور دا پاوا۔ اختر لاوا‘‘ کا یہ نعرہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیلا ، بچے ہوں یا بڑھے سب کی زبان پر زد عام ہے۔ ’ لاہور دا پاوا، اختر لاوا‘کے لفظی معنی اگر نکالے جائیں تو اس کے پہلے مصرعے کا مطلب ’لاہور کا ستون‘ ہے اور دوسرا مصرع اس شخص کا نام ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیْ۔

اختر لاوا نے سٹی 42 کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے پسند کیا میں ان تمام کا شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں بحرین میں مقیم تھا جہاں مجھے سے فراڈ ہوگیا تھا جس کے بعد میں پاکستان آگیا اور مجھے دوستوں نے الیکشن لڑنے کا مشورہ دیا تھا۔ 

پہلے سے مشہور ٹک ٹاکرز مزید وائرل ہونے کیلئے اختر لاوا کے ڈائیلاگ اور ایکشن کو کاپی کرکے اپنی دکانداری چمکا رہے ہیں، حال ہی میں مشہور ہونیوالی ڈانس گرل کو بھی اختر لاوا نے ایک ہی وار میں شکست سے دوچار کردیا۔دشمنوں کو ہلنے نہ دینے والے سپائیڈر مین بھی اختر لاوا کے سامنے نہ ٹِک سکے۔

اختر لاوا کی ایک اور ایکشن ویڈیو سامنے آگئی ہےجس میں اختر لاوا شیر کے سامنے کہتے ہیں کہ شیر وی سانوں پیار کردا اے، اسی شیراں دے پتر آں, ساڈا ایکشن وی لکھنو دے نواب ورگا اے،  اُس کے بعد  اختر لاوا اپنا مشہور ڈائیلاگ بولتے ہیں لاہور دا پاوا اختر لاوا، جس پر شیر غصے میں آگیا اور اُس نے اخترلا وا پر حملہ کردیا۔ 

واضح رہے کہ اختر لاوا کا تعلق شہر لاہور سے ہے، وہ سیاسی جماعت ن لیگ سے وابستہ ہیں اور لاہور کی یوسی 90 کے فاتح امیدوار بھی ہیں اور مستقبل میں باقاعدہ سیاست میں آنے کا عزم رکھتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer