(مانیٹرنگ ڈیسک) ریزرو بینک آف انڈیا نے مہنگائی ایک ہی ٹھہراؤ کے ساتھ بڑھنے کو خطرناک قراردیتے ہوئے شرح سود بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں شرح سود 6.25 فیصد ہے تاہم اب مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے شرح سود 35 بیسسز پوائنٹس بڑھا دیا گیا ہے، بھارت میں مہنگائی ریزرو بینک آف انڈیا کے ہدف 2 سے 6 فیصد بینڈ کی اوپری سطح کے قریب تر ہونے پر 6 رکنی پالیسی کمیٹی کے 5 ممبران نےشرح سود اضافےکی حمایت کی ہے۔
گورنر آربی آئی شکتی کانت کا کہنا ہے کہ مہنگائی کا ٹھہراؤ سے بڑھنا خطرناک ہے تاہم مہنگائی کو کنٹرول کرنے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، معاشی نمو کا تخمینہ 7 فیصدسےکم کرکے6.8 فیصد کر دیا گیا ہے۔