انسٹاگرام نے 'ٹیک اے بریک' کا نیا فیچر متعارف کروا دیا

انسٹاگرام نے 'ٹیک اے بریک' کا نیا فیچر متعارف کروا دیا
کیپشن: Instagram
سورس: Google Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں والدین کی طرف سے پائی جانے والی تشویش پر سماجی رابطے کی ایپ انسٹاگرام نے بچوں اور نوجوانوں کے مسلسل استعمال سے بڑھتے ہوئے ذہنی مسائل کو قدرے کم کرنے کے لیے 'ٹیک اے بریک' کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ 

اس فیچر میں انسٹاگرام کے عادی ہونے والے بچوں اور نوجوانوں کی 'ٹیک اے بریک' فیچر کی مدد سے حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ کچھ وقت اس سے دور رہ سکیں تاکہ انہیں ذہنی مسائل سے بچایا جا سکے۔ اس فیچر کا ستمبر میں اعلان کیا گیا تھا اور اب اسے ابتدائی طور پر امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں رہنے والے صارفین کے لیے لانچ کیا گیا ہے اور اگلے چند مہینوں میں دیگر ملکوں میں بھی یہ فیچر دستیاب ہو گا۔ 

نئے فیچر میں صارفین اپنے سمارٹ فون کی سیٹنگز میں 10، 20 اور 30 منٹ کے بعد کا الرٹ لگا سکتے ہیں جس کے بعد ایپ میں پوری سکرین پر الرٹ جاری ہو گا کہ آپ وقفہ لے سکتے ہیں۔ اس الرٹ میں انہیں ان کے پسندیدہ گانے یا پھر دیگر کاموں کی فہرست وغیرہ یاد دلائی جائے گی۔ 

ماہرین نے یہ فیچر متعارف کروانے پر انسٹا گرام کی انتظامیہ کو کوششوں کو سراہا ہے تاہم ان کے مطابق ابھی اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انسٹاگرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ ابتدائی مرحلہ ہے اس فیچر میں جلد مزید بہتری لائی جائے گی اور نوجوانوں کا دھیان ہٹانے کے لیے اس میں سیاحت، آرکیٹیکچر اور فوٹوگرافی جیسے الرٹ  بھی شامل کیے جائیں گے۔ اس میں مزید الرٹس جیسے بار بار صارفین کو بتایا جائے گا کہ وہ اپنی طے شدہ حد سے کتنا زیادہ وقت انسٹاگرام پر صرف کرچکے ہیں۔ 
 پچھلے کچھ عرصے سے ماہرین سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کے نئی نسل کی ذہنی بیماریوں جیسے مسائل کی نشاندہی کرتے آ رہے ہیں اور اس طرح کے پلیٹ فارمز کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ نوجوانوں کی صحت پر بھی دھیان دیں۔