ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کے لیے بری خبر، پنجاب یونیورسٹی نے داخلے منسوخ کردیے

Punjab University
کیپشن: Punjab University
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی داخلہ فارم میں غلط معلومات درج کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی،8 نومبر 2021 کے بعد رزلٹ حاصل کرنے والے امیدوار داخلے کے اہل نہیں ہونگے۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلہ فارم میں غلط معلومات درج کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔یونیورسٹی انتظامیہ فیصلے کے مطابق 8 نومبر 2021 کے بعد رزلٹ حاصل کرنے والے امیدوار داخلے کے اہل نہیں ہونگے۔صرف 8 نومبر تک ایف اے/ایف ایسی سی/اے لیول پارٹ ٹو کا رزلٹ حاصل کرنے والے داخلے کے اہل ہیں۔

رجسٹرار کے مطابق ایف اے/ ایف ایس سی/ اے لیول امتحان میں حتمی نتیجے کے بغیر کامیابی ظاہر کرنے والوں کے داخلے منسوخ کریں گے، رجسٹرار ڈاکٹر خالد خان نے تمام صدور شعبہ جات کو مراسلہ جاری کر دیا۔
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر