خواتین پرتشدد، مزید نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آگئیں

Fsd, Milat town viral videos issue
کیپشن: viral videos issue
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیصل آبادباوا چک میں خواتین پرتشدداورنازیباویڈیوزکامعاملہ,ملت ٹاؤن پولیس نےواقعہ میں ملوث5ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاجبکہ خواتین کی سڑک پر خودبھی برہنہ ہونےکی ویڈیوزمنظرعام پرآگئیں۔

تفصیلات کےمطابق  گزشتہ روزتھانہ ملت ٹاؤن کےعلاقہ باواچک میں خواتین کوبرہنہ کرکےان پرتشددکرنےکی ویڈیوزمنظر عام پر آئیں، سی پی اوفیصل آبادڈاکٹرمحمدعابدخاں نےنوٹس لے لیا۔پولیس نےملزمان کوگرفتارکرکےمقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان نےنہ صرف تشدد کیابلکہ سر عام برہنہ کر کےویڈیوزبھی بناتےرہے۔
کچھ ایسی ویڈیوزبھی سامنےآئیں جن میں خواتین خوداپنی مرضی سےبرہنہ ہو رہی ہیں،خواتین کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں،خواتین نےچوری کی کارر و ائی سےبچنے کے لئےایساقدم اٹھایا۔دیگرتاجروں نےبھی الزام خواتین پرلگادیا۔
اس واقعہ کانوٹس وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے لیتےہوئےآر پی اوفیصل آبادسےانکوائری رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔پولیس کاکہناہےکہ تمام ویڈیوز کی چھان بین کرتےہوئےمیرٹ پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 پولیس ترجمان کے مطابق متاثرہ خواتین کی جانب سے پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ وہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں کاغذ چننے کے لیے گئی تھیں جہاں چاروں خواتین پانی پینے کے لیے ایک الیکٹرک سٹور میں داخل ہو ئیں۔

خواتین نے بتایا کہ الیکٹرک سٹور کے مالک صدام اور تین ملازمین نے انہیں چوری کے الزام میں محبوس بنا لیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے رہے،اس دوران مزید افراد بھی وہاں آگئے اور تشد د کے دوران انہیں دکان سے باہر بازار میں لے گئے جہاں انہیں برہنہ کر دیا گیا اور ملزمان برہنہ حالت میں ویڈیو بناتے رہے۔
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer