(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ججز روسٹر میں ترمیم، ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن جبکہ 27 سنگل بنچ سماعت کریں گے۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا، چیف جسٹس محمد قاسم خان 9 دسمبر تک ہرنسپل سیٹ جبکہ 10 اور 11دسمبر تک ملتان بنچ پراور پھر چودہ دسمبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے. جسٹس عاطر محمود 12 دسمبر تک پرنسپل سیٹ پر جب کہ 14 دسمبر سے بہاولپور بینچ پر سماعت کریں گے.
جسٹس فیصل زمان خان 14 دسمبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے.جسٹس محمد انوار الحق ہنوں صرف گیارہ دسمبر کو ہرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ پرنسپل سیٹ پرچیف جسٹس محمد قاسم خان ، جسٹس ملک شہزاد احمد خان سماعت جاری رکھیں گے۔
جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد وحید ، جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شمس محمود مرزا، اسجد جاوید گھرال، جسٹس شہرام سرور چویدری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی،جسٹس شاہد کریم، جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس فاروق حیدر ، جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس جواد حسن سمیت دیگر ججز شامل ہیں۔