فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے: ماورہ حسین

فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے: ماورہ حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (زین مدنی )ٹاپ ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ میں ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں۔

لولی وڈ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں' میں لاتعدادکام کرچکی ہوں میں تو اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سپر ماڈل اور معروف اداکارہ ماورہ حسین کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دنیا کی خوبصورت لڑکی قرار دے دیا گیا ہے۔ جیو ڈرامہ سیریل ’مریم ‘ کی اداکارہ، پاکستان کی صف اول کی ہیروئن ماورہ حسین آج کل اپنے کامیاب سفر پر گامزن ہیں اور پاکستانی انڈسٹری کو کامیاب ڈرامے دے رہی ہیں ۔

ماروہ حسین کی فین فالوونگ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُن چاہنے والوں کی تعداد صرف پاکستان ہی میں نہیں ہے بلکہ بیرون ملک میں بھی اُن کے مداح موجود ہیں۔ ماورہ کی جانب سے حال ہی میں نیا برائیڈل شوٹ کروایا گیا ہے جس کی چند تصاویر انہوں نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

 
 

Shazia Bashir

Content Writer