ہائیکورٹ نے پٹواریوں کے تبادلے کالعدم قرار دے دیے

ہائیکورٹ نے پٹواریوں کے تبادلے کالعدم قرار دے دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور کے سولہ پٹواریوں کے تبادلوں کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے تبادلوں کے احکامات کالعدم قرار دے دیے، عدالت نے ڈی سی کو درخواست گزار پٹواریوں کو سن کر از سر نو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد امین اور دیگر پٹواریوں کی درخواست پرسماعت کی، ڈی سی صالح سعید اور دیگر افسران پیش ہوئے، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محد اعجاز نے عدالت کو بتایا کہ تقرر و تبادلے انتظامی معاملہ ہے ان کے خلاف صرف پنجاب سروس ٹربیونل سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

پٹواری براہ راست ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کرسکتے، ڈی سی ان کا موقف سننے کو تیار ہے، سٹی فورٹی ٹو سے ڈی سی نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پٹواریوں کو سن کر فیصلہ کر دیا جائے گا۔  

ڈی سی صالح سعید نے سٹی فورٹی ٹو کو بتایا کہ شہر میں تجاوزات کے مرتکب افراد کے خلاف مہم جاری ہے اور رہے گی۔

درخواست گزار پٹواریوں نے موقف اختیار کیا کہ ڈی سی نے انہیں 27 نومبر کو تبدیل کرکے چارج چھوڑنے کا حکم دیا، 2007 سے رونیو میں بطور مستقل پٹواری بھرتی ہوئے، خالی آسامیوں پر تعینات کیا گیا اور تاحال لاہور میں کئی سیٹیں خالی ہونے کے باوجود تبدیل کیا گیا۔

درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ مستقل پٹواری ہیں لیکن ان کا موقف سنے بغیر اور بلاوجہ تبدیل کیا گیا، استدعا ہے کہ تبادلوں کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے پٹواریوں کے تبادلوں کے احکامات کو ڈی سی کے فیصلے تک کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔