ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ، پاکستان تعلقات میں نئی پیش رفت

امریکہ، پاکستان تعلقات میں نئی پیش رفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: امریکہ اور پاکستان کے درمیان سفارتی، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون میں پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی سفارت خانے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دور میں امریکی اراکینِ کانگریس اور کاروباری رہنماؤں نے اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان امریکی سفارت خانے کے مطابق اسی دوران واشنگٹن میں ہونے والے امریکہ۔ پاکستان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات میں اعلیٰ حکام نے مشترکہ سکیورٹی ترجیحات اور باہمی تعاون پر بھی بات چیت کی۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے امریکہ کی 250ویں سالگرہ اور دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں پر محیط دوستی کی مناسبت سے منعقدہ گالف ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق مذاکراتی میز سے لے کر گالف کے میدان تک، یہ موسمِ گرما امریکہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔