ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک صدر ایردوان کا مکہ دفاعی معاہدے پر بیان، سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

ترک صدر ایردوان کا مکہ دفاعی معاہدے پر بیان، سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو علاقائی امن، استحکام اور دفاعی تعاون کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ یہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ خطے میں امن اور خوشحالی کے خواہاں تمام برادر ممالک کے لیے کھلا ہے صدر ایردوان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں مزید کہا کہ وہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر مکہ مکرمہ پہنچے، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے گئے اجتماعی دفاعی صلاحیت پر مبنی یہ معاہدہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں بیان کردہ حقِ دفاع کی بھی توثیق کرتا ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ تنازعات اور بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری کے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ مکہ میں ہونے والا یہ معاہدہ پورے خطے کے لیے امن، استحکام اور خیر و برکت کا ذریعہ ثابت ہو۔