ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیچنگ ہسپتالوں میں گریڈ 17 کی نئی بھرتیاں، 3 کیٹیگریز میں درخواستیں طلب

ٹیچنگ ہسپتالوں میں گریڈ 17 کی نئی بھرتیاں، 3 کیٹیگریز میں درخواستیں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں گریڈ 17 کی نئی اسامیوں پر بھرتی کا عمل شروع کر دیا گیا ہےجن میں ہسپتال مانیٹرنگ آفیسر، پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ اور مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹ کی آسامیوں پر ابتدائی طور پر تین سالہ کنٹریکٹ کے تحت تقرریاں کی جائیں گی۔ 

ہسپتال مانیٹرنگ آفیسر کی اسامی کے لیے ہسپتال مینجمنٹ، ہیلتھ سروسز مینجمنٹ، بزنس ایڈمنسٹریشن یا پبلک ایڈمنسٹریشن میں ڈگری لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ مینجمنٹ کی ڈگری رکھنے والے ڈاکٹرز بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ کے لیے سپلائی چین مینجمنٹ، کامرس یا فنانس میں ماسٹرز، اے سی سی اے یا مساوی ڈگری درکار ہوگی۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت ایچ ای سی سے تسلیم شدہ ادارے سے ہونا ضروری ہے، جبکہ متعلقہ شعبے میں کم از کم پانچ سال کا پیشہ ورانہ تجربہ بھی لازمی ہوگا۔

مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن اسسٹنٹ کی آسامی کے لیے بزنس ایڈمنسٹریشن، پبلک ایڈمنسٹریشن، فنانس، پبلک ہیلتھ، شماریات، ہیلتھ مینجمنٹ یا انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ڈگری رکھنے والے امیدوار درخواست دے سکیں گے۔ اس عہدے کے لیے متعلقہ شعبے میں کم از کم دو سال کا پیشہ ورانہ تجربہ بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آسامیوں میں کارکردگی کی بنیاد پر مزید ایک مدت کی توسیع بھی کی جا سکے گی۔