جمال الدین: شہری کو 30 لاکھ تاوان کی رقم پوری نہ ملنے پر قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم عاطف اکرم 10 سال اشتہاری رہنے کے بعد گرفتار ہوا جبکہ ملزم کی گرفتاری نہ ہونے سے10سال مقدمہ داخل دفتر رہا۔
ذرائع کے مطابق دس سال میں مقتول کا بھائی مدعی مقدمہ بھی فوت ہو گیا جبکہ مقتول کی بیوی نے استغاثہ کو بحال کرنے کی درخواست دائر کی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے مقتول کی بیوہ کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت نے استغاثہ پر کارروائی کیلئے سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک عابد حسین نے سماعت کی جبکہ دوسری جانب مدعی کی جانب سے چودھری محمد قاسم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔