سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد، سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شیخ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آلسعود نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا.
تفصیلا ت کے مطابق سعودی عرب کے دورہ پر موجودوزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ۔
دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں.
یاد رہے کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کا سربراہی اجلاس آج ہو گا، تینوں ملکوں کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی نے سعودی فوج کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط آج جدہ میں کیے جائیں گے۔
نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع کا کہنا تھا کہ اس معاہدے پر کافی عرصے سے غور کیا جا رہا تھا، تاہم خطے میں حالیہ پیش رفت نے اس عمل کو تیز کر دیا ہے۔