ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ائیرپورٹ  سمیت  دیگر علاقوں میں پرندے رکھنے پر پابندی  کےخلاف درخواست خارج

 ائیرپورٹ  سمیت  دیگر علاقوں میں پرندے رکھنے پر پابندی  کےخلاف درخواست خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : طیاروں سے پرندے ٹکرانے کا  معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے  ائیرپورٹ  سمیت  دیگر علاقوں میں پرندے رکھنے پر پابندی  کےخلاف درخواست خارج کردی ،جسٹس راحیل کامران شیخ نے ریمارکس دئیے کہ اس مرحلہ پر ای پی اے پنجاب  کے نو برڈ زون کے متعلق آرڈر میں مداخلت نہیں کریں گے .

جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری محمد  متین افضل سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی ,, پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد عثمان خان پیش ہوئے ,, درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے نو برڈ زون کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، کبوتروں کے ٹکرانے سے کبھی بھی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا ، جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ چاہتے ہیں کہ کوئی حادثہ پیش آئے ،  بڑا نقصان ہو ، حادثہ کے بعد انکوائری کی جائے کہ کوئی کبوتر  طیارے کو  ٹکرایا  یا نہیں ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عثمان خان نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا یہ معاملہ ایک نوٹفکیشن کا نہیں بلکہ بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کا بھی ہے، صرف اس سال جنوری سے اب تک 59 طیارے پرندوں سے ٹکرا چکے ہیں ، دو طیارے ائیرپورٹ کی حدود میں پرندوں  سے ٹکرائے جبکہ 57 لاہور کے دیگر علاقوں میں ،درخواست گزار ماحولیاتی ٹربیونل میں  اپیل کئے بغیر ہائیکورٹ نہیں آسکتا،  درخواست گزار وکیل نے کہا یہ نوٹفکیشن جاری کرنے کا اختیار انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے پاس تھا ہی نہیں ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے جواب دیا اختیار  تھا یا نہیں ، اس کا تعین  بھی  ماحولیاتی ٹربیونل ہی کرے گا ، جسٹس راحیل کامران شیخ نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا جب سپلشلاذڈ ٹربیونل موجود ہے ، تو آپ کو پہلے وہاں رجوع کرنا چائیے ،درخواست گزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت  ہمیں محکمہ سے رجوع کرنے کی ڈائریکشن دے دے،  جسٹس راحیل کامران شیخ نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ایسی  کوئی ڈائریکشن نہیں دیں گے، کل کو آپ توہین عدالت کی درخواست لے آئیں گے، آپ ٹربیونل سے ہی رجوع کریں ، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت  پولیس کو اتنا ہی حکم دے دیں کہ چادر ، چار دیواری کا تقدس پامال نہ کرے، جسٹس راحیل کامران نے درخواست گزار وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا  عدالت  یہ حکم دے دیتی ہے  کہ پولیس خلاف قانون کوئی اقدام نہیں کرے گی ,درخواست گزار چاہیں تو  ماحولیاتی ٹربیونل  سے رجوع کرسکتے ہیں .

Ansa Awais

Content Writer