ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبہ کی موجیں:  سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا امکان  

طلبہ کی موجیں:  سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا امکان  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: موسمی شدت کے باعث پنجاب  کے سکولوں میں چھٹیاں  31 اگست تک  بڑھنے کا امکان ہے۔

 پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کو ہیں لیکن سکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔

 سکول کھولنے کے بارے میں محکمہ سکول ایجوکیشن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کر سکا ہے، محکمہ کے ذرائع کے مطابق موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔

 وزیر تعلیم پنجاب رانا اسکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم اور حبس بہت زیادہ ہوتا ہے، اس تمام صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔