ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم خواب یاد کیوں نہیں رکھ پاتے؟

ہم خواب یاد کیوں نہیں رکھ پاتے؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم نیندمیں کوئی خواب دیکھتے ہیں لیکن جاگتے ہی اسے بھول جاتے ہیں۔

 ایسا کیوں ہوتا ہے۔،ہم اکثر اپنے خواب اس لیے بھول جاتے ہیں کیونکہ نیند کے دوران ہمارا دماغ "ریپڈ آئی موومنٹ (آر ایم ایم) اسٹیج" میں خواب دیکھتا ہے۔ تاہم جاگنے کے بعد دماغ فوری طور پر short-term memory سے long-term memory میں معلومات منتقل کرنا شروع کردیتا ہے اور خواب اکثر اسی تبدیلی کے دوران ’ضائع‘ ہو جاتے ہیں۔

اسی طرح اگر آپ اچانک الارم یا کسی آواز سے جاگتے ہیں تو ذہن کو خواب کو محفوظ کرنے کا "وقت" نہیں ملتا، اس لیے وہ فوراً بھول جاتا ہے۔

نیند کے دوران دماغ میں سیروٹونن اور norepinephrine جیسے کیمیکل کم ہوتے ہیں جو یادداشت کو محفوظ کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان کی کمی کے باعث خواب ذہن میں محفوظ نہیں ہوپاتے۔

مزید برآں دماغ عام طور پر صرف وہی چیزیں یاد رکھتا ہے جنہیں وہ اہم سمجھتا ہے۔ چونکہ خواب اکثر عجیب، بے ترتیب اور غیر منطقی ہوتے ہیں، اس لیے دماغ انہیں "غیر ضروری" سمجھ کر نظرانداز کر دیتا ہے۔