ویب ڈیسک : ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان ،پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، تاہم ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
پنجاب کی بات کریں تو لاہور سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر بارش ہوئی، اس کے علاوہ راولپنڈی، سیالکوٹ ،گوجرانوالہ ، گجرات، مری ، شیخوپورہ، قصور ، جہلم میں بادل برسے۔ شہر اقتدار میں بھی ابرکرم برسا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش متوقع ہے۔
سندھ میں کراچی مون سون بارشوں کے زیر اثر ہے، کئی مقامات پر ابرکرم برسا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ساحلی علاقوں میں بادل برسیں گے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ، لورا لائی، ،نصیر آباد، ،ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں بارش ہوئی ۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش مزید بارش بھی توقع ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کی بات کریں تو، کاکول ، بالاکوٹ،مالم جبہ ، مردان اور لوئردیر میں بادل برسے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں وزیرستان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، پشاور ، ڈی آئی ، بنوں اور دیگر مقامات پر بارش متوقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بارش ہوئی، گرج چمک کے ساتھ مزید بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب، بلوچستان کا علاقہ نوکنڈی 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔