5 سال میں آبادی میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے حتمی نتائج جاری کردیے

5 سال میں آبادی میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے حتمی نتائج جاری کردیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ادارہ شماریات کی جانب سے  ساتویں مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کردیے گئے۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق پانچ سال میں پنجاب کی آبادی ایک کروڑ 76 لاکھ 99 ہزار 267 افراد کا اضافہ ہوا۔ پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار 922  ہے۔ 2017 میں پنجاب کی آبادی 10 کروڑ 99 لاکھ 89 ہزار 655 تھی۔ پانچ سال میں لاہور کی آبادی  33 لاکھ 82 ہزار 854 بڑھ گئی۔ 

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ لاہور کی آبادی 2 کروڑ 27 لاکھ 72 ہزار 710 ہے، 2017 میں لاہور کی آبادی ایک کروڑ 93 لاکھ 89 ہزار 856  تھی۔ اس کے علاوہ پانچ سال میں سندھ کی آبادی میں 78 لاکھ 41 ہزار 637 افراد کا اضافہ ہوا، سندھ کی آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 96 ہزار 147 ہے، 2017 میں سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 54 ہزار 510 تھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پانچ سال میں کراچی کی آبادی 43 لاکھ 57  ہزار 987 بڑھ گئی،  کراچی کی آبادی دو کروڑ 3 لاکھ 82 ہزار 881 ہے ، 2017 میں کراچی کی آبادی ایک کروڑ 0 لاکھ 24 ہزار 894 تھی۔ اس کے علاوہ بہاولپور ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 34 لاکھ ہے۔ ڈیرہ گازی خان ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 28 لاکھ 92 ہزار 465 ہے۔فیصل آبادی ڈویژں کی آبادی ایک کروڑ 62 لاکھ 28 ہزار 526  ہے۔  گوجرانوالہ ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 87 لاکھ 78 ہزار 868  ہے۔ ملتان ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 102  ہے۔ 

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ روالپنڈی ڈویژن کی آبادی ایک کروڑ 14 لاکھ 6 ہزار 496 ہے۔ ساہیوال ڈویژن کی آبادی 85 لاکھ 33 ہزار 471 ہے۔ سرگودھا ڈویژن کی آبادی 95 لاکھ 91 ہزار 275  ہے۔ حیدرآباد کی آبادی ایک کروڑ 16 لاکھ 59 ہزار 246 ہے ۔ لاڑکانہ ڈویژن کی آبادی 70 لاکھ 93 ہزار 706  ہے۔ میرپور خاص ڈویژن کی آبادی 46 لاکھ 19 ہزار 624 ہے ۔ شہید بے نظیر آباد ڈویژن کی آبادی 59 لاکھ 30 ہزار 649 ہے۔  سکھر کی آبادی 60 لاکھ 10 ہزار 41 ہے۔ خیبرپختونخواہ کی آبادی 4 کروڑ 8 لاکھ 56 ہزار 97 ہے، 2017 میں خیبرپختونخواہ کی آبادی 3 کروڑ 55 لاکھ 1 ہزار 964 تھی۔ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 94 ہزار 402 ہے، 2017 میں بلوچستان کی آبادی ایک روڑ 23 لاکھ 35 ہزار 129 تھی۔