اکشے کمار لائیو شو میں آبدیدہ، ویڈیو وائرل ہوگئی

Akshay Kumar Crying video viral
کیپشن: Akshay Kumar Crying
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار  اپنی مزاحیہ کامیڈی کی وجہ سے عوام میں مزید مقبول ہوچکے ہیں جبکہ ان کی ایکشن کی فلمیں بھی خوب پسند کی جاتی ہیں، اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لائیو شو کے دوران آبدیدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار ریالٹی پروگرام ’’سپر اسٹار سنگر 2‘‘ کے دوران اپنی بہن الکا بھاٹیہ کا پیغام سننے پر آبدیدہ ہوگئے۔ اکشے کمار آج کل اپنی نئی آنے والی فلم( رکھشا بندھن) کی پرموشن میں مصروف ہیں، شو میں خصوصی مہمان کے طور پر انہوں نے شرکت کی، اکشے اس وقت آبدیدہ ہوئے جبکہ اپنی بہن الکا بھاٹیہ کا آڈیو  پیغام سنا۔

  نئے شو کا ایک پرومو میکرز کے ذریعہ جاری کیا گیا جس میں ایک لڑکے اور لڑکی نےپرفارمنس کرتے'پھولوں کا، تاروں کا' گانا گایا جس پر   اکشے خود پر قابو نہ رکھ سکے اور رونے لگے گئے، اس کلپ میں پرفارمنس کے ساتھ ان کی بہن کا ایک آڈیو پیغام بھی تھا، جہاں اس نے اداکار کو "راجو" کہہ کر مخاطب کیا اور پنجابی میں کہا، "مجھے ابھی کسی سے بات کرتے ہوئے یاد آیا کہ راکھی کا تہوار 11 اگست کو ہے۔"

یہ آڈیو پیغام سننے کے بعد جذباتی ہوجانے والے اکشے کمار نے بتایا کہ ہم ایک چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے، لیکن بہن کے آنے کے بعد ہماری زندگی بدل گئی۔ دنیا میں ایک بہن کے تعلق سے بڑا کوئی نہیں ہے۔ ایسا کوئی نہیں ہے جو ایک بہن سے زیادہ آپ کو پیار کرسکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer