وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کو خوشخبری سنادی

Chaudhry Pervaiz Elahi (born 1 November 1945) is a Pakistani politician who is the 19th and current Chief Minister of Punjab
کیپشن: Chaudhry Pervaiz Elahi
سورس: Facebook
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے صوبے میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔پروگرام کے تحت غریب افراد کو ماہانہ ایک ہزار کی بجائے پندرہ سو روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلی ٰپنجاب پرویز الہٰی کی زیر صدارت احساس راشن رعایت پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا۔ پرویز الہٰی نے کہا پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو آٹا, دالیں اور گھی سستے داموں ملے گا، وزیراعلیٰ نے پروگرام پر عملدر آمد کے لئےوزارتی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی،کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔

 پروگرام کے حوالے سے ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے مؤثر مانیٹرنگ نظام تشکیل دیا جائے گا،پرویزالہٰی نے احساس پروگراموں کے لئے احساس ایکٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی جسے اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔

وزیراعلی ٰپنجاب کا مزید کہناتھا کہ احساس راشن پروگرام غربت کے خاتمے کی جانب بہت بڑا قدم ہے،سماجی اورمعاشرتی تحفظ سے محروم افراد فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہے،سماجی تحفظ کےپروگراموں کادوبارہ جائزہ لیا جائےاورتمام پروگراموں کو یکجاکیاجائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer