آسمانی بجلی گرنے سے ایندھن ڈپو  میں آتشزدگی، درجنوں افراد زخمی

Fire
کیپشن: Fire
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسمانی بجلی گرنے سے کیوبا کے ایندھن ڈپو  میں آگ لگنے کے باعث درجنوں افراد زخمی اور کئی لاپتہ ہو گئے۔ 

ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ کیوبا کے ایندھن ڈپو میں پیش آیا جس کی وجہ سے ایندھن اسٹوریج کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دوسرے ٹینک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے ایندھن ڈپو کو  شدید نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ آگ بجھانے والے عملے کے 17 اہلکار لاپتہ ہیں، اس کے علاوہ بہت سے افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔