کامن ویلتھ گیمز:شجر عباس 200میٹر ریس کے فائنل میں میڈل نہ جیت سکے

Shajar Abbas
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کامن ویلتھ گیمزمیں شجر عباس 200میٹر ریس کے فائنل میں میڈل نہ جیت سکے۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کے شجر عباس 200میٹر ریس کے فائنل میں میڈل حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ۔ شجر عباس 200 میٹر ریس میں آخری نمبر پر آئے۔ فائنل ریس میں آٹھ ریسرز نے حصہ لیا ۔

شجر عباس نے 200 میٹر کا فاصلہ اکیس اعشاریہ سولہ سیکنڈز میں طے کیا۔ ریس میں ٹرینڈا اینڈ ٹوبیگو کے رچرڈز جیریم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔