ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کی غزہ پر بمباری،سعودی عرب کی شدیدمذمت

Saudi Arabia
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی عرب نے غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیل کی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی عرب کا کہنا ہےکہ عالمی برادری کشیدگی ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔واضح رہے کہ غزہ کےجبالیہ (Jabalia ) مہاجر کیمپ پر دوسرے روز بھی اسرائیل کا فضائی حملہ جاری رہا، حملے میں 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد شہید اور 204 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کی سینئر قیادت کو ختم کر نے کا دعویٰ کرتے ہوئے غزہ پر ایک ہفتے تک فضائی حملے جاری رکھنے کی دھمکی بھی دی ہے۔