ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق کرکٹر تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر مقرر

سابق کرکٹر تمیم اقبال بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بنگلادیشی حکومت نے سابق کرکٹر تمیم اقبال کو بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا نیا صدر مقرر کر دیا۔

بنگلا دیشی حکومت نے منگل کو امین الاسلام کی قیادت میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کے بعد تمیم اقبال کو بی سی بی کا نیا صدر مقرر کیا۔ 

یہ فیصلہ 5  رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کے بعد کیا گیا، جس نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے بی سی بی انتخابات سے متعلق مختلف الزامات کی تحقیقات کی تھیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق حکومتی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی سفارشات وزارتِ کھیل میں ایک پریس بریفنگ کے دوران پیش کیں، جہاں انہوں نے بی سی بی انتخابات سے متعلق اپنی تحقیقات اور نتائج پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

37 سالہ تمیم اقبال بی سی بی کے سب سے کم عمر صدر ہیں۔ 

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق تمیم اقبال 11 رکنی ایڈہاک کمیٹی کی قیادت کریں گے، جس میں سابق بنگلا دیشی کپتان منہاج الاسلام عابدین اور سابق کرکٹر و ٹی وی مبصر اتھر علی خان بھی شامل ہیں۔ 

Ansa Awais

Content Writer