ملک اشرف : شہری کانام بلیک لسٹ، پی سی ایل سےنکالنے اور بنک اکاؤنٹ کی بحالی کا معاملہ ،توہین عدالت کی درخواست میں ڈائریکٹر ایف آئی اےمحمدعلی ضیاء پیش،عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی عدالتی حکم پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ۔
جسٹس فاروق حیدرنےشہری فرازاحمداقبال کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست 2025 میں دائر کی گئی تھی اور اس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اےمحمدعلی ضیاءنےعدالتی حکم پر بروقت عمل نہیں کیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اےمحمدعلی ضیاءعدالت میں پیش ہوئےاور غیرمشروط معافی مانگ لی۔ انہوں نے بتایا کہ پراسس مکمل کر لیا گیا تھا، لیکن بروقت جمع نہیں کروا سکے، جس پر معذرت خواہ ہیں۔عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی یقین دہانی کو مدنظر رکھتے ہوئے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی اور وکیل وفاقی حکومت سے کہا کہ عدالتی حکم پر آج ہی عمل درآمد کیا جائے۔