علی رامے: پچاس سال پرانے پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ کو ختم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ پرانے قانون کی جگہ نیا قانونی فریم ورک لانے پر کام تیز کردیا گیا ہے نئے قانون کے تحت نئی اتھارٹی سمیت دیگر اقدامات بھی زیر غور ہیں۔
حکام کے مطابق حکومت نئی بلدیاتی نظام کے تحت 1976 کاقانون ختم کرے گی جبکہ پرانے قانون کی جگہ نیا قانونی فریم ورک لانے پر کام کیا جارہا ہے جسکے تحت صوبے میں شہری ترقی کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لائی جائیں گی اورترقیاتی اداروں کے اختیارات ازسرنو متعین کئے جائیں گے۔
حکام کاکہنا ہے کہ ضلعی سطح پر ترقیاتی نگرانی کا نظام مضبوط بنایا جائے گا،ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے نگرانی مؤثر بنانے اور کئی کمیٹیاں تشکیل ہوں گی جبکہ لینڈ یوز، بلڈنگ کنٹرول اور ماسٹر پلاننگ بہتر بنانے پر بھی منصوبہ بندی ہوگی پنجاب سپیشل پلاننگ اتھارٹی ایکٹ 2025 میں ترامیم کا معاملہ بھی زیر غورہے۔
حکام نے بتایا کہ شہری ترقی کو جدید اور مربوط بنانے کیلئے پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام سے نئی اتھارٹی قائم ہوگی جسکی چئیرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گی تاہم حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب دیں گی۔