سگریٹ لائٹر سے خوفناک دھماکا، ویڈیو وائرل

 سگریٹ لائٹر سے خوفناک دھماکا، ویڈیو وائرل
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  اسپین میں سگریٹ لائٹر سے کپڑے دھونے والی مشین  میں خوفناک دھماکا ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 

 بعض لوگ کپڑوں میں چیزیں رکھ کر بھول جاتے ہیں اور جب واشنگ مشین میں کپڑے دھل کر آتے ہیں وہ چیزیں خراب ہوجاتی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص لانڈری مارٹ سے باہر نکل رہا ہے اور قریب ہی واشنگ مشین میں کپڑے دھل رہے ہیں۔ اچانک ہی واشنگ مشین کا ڈھکن کھلتا ہے اور دھماکا ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں دروازے کے شیشے ٹوٹ جاتے ہیں اور ہر طرف تباہی کا منظر ہوتا ہے۔

خوش قسمتی سے اس شخص کی جان بچ گئی کیونکہ وہ چند سیکنڈز قبل ہی باہر نکلا تھا۔

 میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہوسکتا ہے دھماکے میں بچ جانے والا شخص اپنی جیبیں چیک کرنا بھول گیا تھا اور اس نے اپنے کپڑوں میں سگریٹ کا لائٹر چھوڑ دیا ہو جس سے بظاہر یہ دھماکا ہوا۔

 مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔